27 جون، 2023، 7:03 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85153521
T T
0 Persons

لیبلز

امیر قطر اور آیت اللہ رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے قطری امیر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں اس ملک کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں انہیں اور ان کے ملک کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قریبی خیالات کی وجہ سے ایران اور قطر ایک دوسرے کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور معاہدوں کو فروغ دینے میں قطر کے امیر اور وزیر اعظم کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے نے ہمیشہ قطر کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے اور تعاون کی توسیع پر تاکید کی ہے اور دوطرفہ تعاملات کی ترقی کو علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی مزید مضبوطی کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ عید الاضحی کی آمد پر ایرانی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلیے اپنی ملک کی تیاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات کی ترقی کے سلسلے میں ہونے والی اچھی بات چیت اور مشاورت کے باوجود ہم مستقبل قریب میں اقتصادی تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .